میاں جاوید لطیف کو متنازعہ بیان مہنگا پڑ گیا، لیگی ایم این اے کیخلاف مقدمہ درج

میاں جاوید لطیف کے متنازعہ بیان کے معاملے پر لاہور کے تھانہ ٹاؤن شپ میں لیگی رہنما کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ لیگی رہنما پر ریاست کے خلاف بغاوت کیلئے اکسانے کا مقدمہ بنایا گیا۔

مقدمہ ٹاؤن شپ کے رہائشی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ جاوید لطیف نے ملک کی حکومت اور سالمیت کے ساتھ ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی، جاوید لطیف نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کارکنوں کے مابین نفرت کا بیج بویا، ایم این اے نے ملک میں فساد برپا کرنے کے لیے ہزرہ سرائی کی۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ میاں جاوید لطیف نے اپنے بیان سے عوام میں خوف و ہراس پھیلایا، ایم این اے نے حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف بیان دے کر مجرمانہ فعل کا ارتکاب کیا ہے۔

خیال رہے لیگی ایم این اے میاں جاوید لطیف نے ٹی وی پروگرام میں مریم نواز کو کچھ ہونے کی صورت میں پاکستان کھپے کا نعرہ نا لگانے کا بیان دیا تھا۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

رانا ثناء اللہ کی عید قرباں سے پہلے حکومت کے قربان ہونے کی پیش گوئی

Sat Mar 20 , 2021
رانا ثناء اللہ نے عید قرباں سے پہلے حکومت کے قربان ہونے کی پیش گوئی کر دی۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ درست نہیں، پیپلزپارٹی پہلے بھی استعفوں کے حق میں نہیں تھی، غیر جمہوری، غیر آئینی ٹولے کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔ […]

You May Like

کیلنڈر

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031