وزیر خزانہ کا فیصلہ کرنا مسلم لیگ(ن) کا حق ہے، ندیم افضل چن

پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ نئی حکومت میں وزیر خزانہ کا فیصلہ کرنا مسلم لیگ(ن) کا حق ہے لیکن گورنر پنجاب کا فیصلہ پیپلز پارٹی کرے گی۔

ڈان نیوز کے پروگرام ’نیوز وائز‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ بلوچستان میں مل کر حکومت بنائیں گے اور سیاسی ڈائیلاگ کا آغاز کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کا فیصلہ ہوا ہے اور ہم پارلیمان میں حکومتی پالیسی پر رائے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی حکومت میں وزیر خزانہ کس کو بنانا ہے یہ فیصلہ کرنا مسلم لیگ(ن) کا حق ہے جبکہ گورنر سندھ کا فیصلہ بھی مسلم لیگ(ن) کرے گی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ پنجاب میں مقامی حکومتوں کے نظام میں قانون سازی ہوگی، مسلم لیگ(ن) کو احساس ہے کہ عوام کو تبدیلی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی میں جامع مذاکرات ہوئے جس میں پنجاب میں لوکل باڈیز پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا جبکہ گورنر پنجاب کا فیصلہ پیپلز پارٹی کرے گی۔

ندیم افضل چن نے مزید کہا کہ حکومت میں وزارتیں نہ لینا مشکل طریقہ کار ہے، مسلم لیگ(ن) اکیلے نہیں بلکہ اتحادیوں کو اعتماد میں لے کر ہر فیصلہ کرے گی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اسلام آباد ہائیکورٹ: این اے 46، 47، 48 سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن کی معطلی برقرار

Thu Feb 22 , 2024
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں این اے 46، 47، 48 کے حوالے سے کامیابی کے نوٹیفکیشنز الیکشن کمیشن کے فیصلے سے مشروط کر تے ہوئےنوٹیفکیشن کی معطلی برقرار رکھی ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس […]

You May Like

کیلنڈر

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930