رانا ثناء اللہ کی عید قرباں سے پہلے حکومت کے قربان ہونے کی پیش گوئی

رانا ثناء اللہ نے عید قرباں سے پہلے حکومت کے قربان ہونے کی پیش گوئی کر دی۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ درست نہیں، پیپلزپارٹی پہلے بھی استعفوں کے حق میں نہیں تھی، غیر جمہوری، غیر آئینی ٹولے کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ ان کا اچھا حل تھا، استعفیٰ کا مسئلہ نہ ہوتا تو لانگ مارچ ہوتا، لانگ مارچ کا منسوخ ہونا غلط ہوا، پیپلزپارٹی پہلے بھی استعفوں کے حق میں نہیں تھی، پیپلزپارٹی سی ای سی میٹنگ میں گئی ہے، ان کے فیصلے کے بعد کوئی حل نکالیں گے، استعفوں پر اختلاف کو بیٹھ کر حل کیا جائے گا، پی ڈی ایم دوبارہ منظم ہو کر لانگ مارچ کا اعلان کرے گی۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ لانگ مارچ کو ہمیں جاری رکھنا چاہیے تھا، 9 پارٹیوں نے تجویز دی کہ پہلے قومی اسمبلی سے استعفے دیئے جائیں، عید کے بعد لانگ مارچ کریں گے، حکومت کو چلتا کریں گے۔

دوسری جانب منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثناء اللہ سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی، شریک ملزم اکرم کے پیش نہ ہونے پر فرد جرم ایک بار پھر موخر کر دی گئی۔ رانا ثناءاللہ سمیت چار ملزمان نے حاضری مکمل کروائی۔ عدالت نے سماعت 3 اپریل تک ملتوی کر دی۔

ennpak

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

طاہر جاوید کی وفاقی وزیر علی زیدی سے ملاقات، پاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال

ہفتہ مارچ 20 , 2021
امریکی ڈیموکریٹ رہنما طاہر جاوید کی وفاقی وزیر علی حیدر زیدی سے ملاقات ہوئی جس میں پاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر امریکی ڈیموکریٹ رہنما طاہر جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات بہتر اور مضبوط ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، مسئلہ […]

کیلنڈر

جون 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  
%d bloggers like this: