کبڈی مقابلے، نوجوت سنگھ سدھو پاکستان کا دورہ کریں گے

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری رانا سرور نے کہا ہے کہ سابق بھارتی کرکٹر اور سیاسی رہنما نوجوت سنگھ سدھو عالمی کبڈی مقابلوں کے موقع پر پاکستان آئیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے دوران جنرل سیکرٹری پاکستان کبڈی فیڈریشن رانا سرور کا کہنا تھا کہ ننکانہ صاحب انٹرنیشنل کبڈی ٹورنامنٹ اور کرتارپور راہداری میں بھارت اور پاکستان کے مابین مقابلوں کیلئے دونوں ممالک کی فیڈریشنز کے مابین معاملات طے پا گئے ہیں۔ بھارتی ٹیم میچ کے بعد واپس چلی جائے گی اور اگلے روز میچ کیلئے دوبارہ پاکستان آئے گی۔

رانا سرور نے مزید بتایا کہ نوجوت سدھو نے کبڈی مقابلوں کے موقع پر پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیف گیمز میں کبڈی مقابلوں کو شامل کیا گیا ہے، آئندہ ایشیا اور کبڈی ورلڈ کپ بھی پاکستان کو الاٹ ہوئے ہیں۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

انتہائی افسوسناک خبر‎

Thu Feb 25 , 2021
محمد عمر ۔ نمائندہ  میرے بھائی جیسے پیارے دوست سٹی پریس کلب ٹبہ سلطانپور کے آ فس سیکرٹری روزنامہ اوصاف کے جنرل رپورٹر سینئر صحافی بھائی قاسم علی فیض وفات پاگئے ہیں ان کی نمازجنازہ آ ج 3بجے ان کے آ بائی گاؤں بستی پھلیلی موضع درپورمیں اداکی جائیگی تمام […]

You May Like

کیلنڈر

September 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30