پی سی بی اہلکار کا کورونا ٹیسٹ پازٹیو، دفاتر 3 روز کیلئے بند کر دیئے گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے عملے میں شامل ایک اہلکار کا کورونا ٹیسٹ پازٹیو نکل آیا جس پر پی سی بی دفاتر 3 روز کیلئے بند کر دیئے گئے ہیں۔لاہور میں شروع ہونے والا ہائی پرفارمنس کیمپ بھی فوری طور پر ختم کر دیا گیا۔

کورونا کے موذی وائرس نے کرکٹرز کے بعد کرکٹ حکام کو بھی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا، پی سی بی عملہ میں بھی ایک کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آ گیا جس سے پی سی بی آٖفس 10 مارچ تک بند کر دیئے گئے ہیں۔ آج سمیت تین روز تک بورڈ عملہ کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

صرف اتنا نہیں بلکہ پاکستان کرکٹ کا لاہور میں جاری ہائی پرفارمنس کیمپ بھی کرونا کے باعث فوری طور پر ایک روز کے لیے روک دیا گیا، کیمپ میں شامل تمام کرکٹرز کے کرونا ٹیسٹ ہونگے۔ کورونا رپورٹ کلیئر آنے کے بعد ہائی پرفارمنس کیمپ دوبارہ شروع ہوگا۔ اس سے پہلے اسی کوویڈ کی وجہ سے پی ایس ایل غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی تھی۔

 

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

چیئر مین سینیٹ الیکشن: مسلم لیگ ن کا یوسف رضا گیلانی کی حمایت کا اعلان

Mon Mar 8 , 2021
 پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس میں پیپلز پارٹی نے یوسف رضا گیلانی کا نام چیئر مین سینیٹ الیکشن کے لیے نام تجویز کر دیا جبکہ مسلم لیگ ن اور اے این پی نے مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) […]

You May Like

کیلنڈر

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930