اسلام آباد ہائیکورٹ: این اے 46، 47، 48 سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن کی معطلی برقرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں این اے 46، 47، 48 کے حوالے سے کامیابی کے نوٹیفکیشنز الیکشن کمیشن کے فیصلے سے مشروط کر تے ہوئےنوٹیفکیشن کی معطلی برقرار رکھی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل ڈویژن بینچ نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن کے خلاف کیس کی سماعت کی، پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں علی بخاری، شعیب شاہین اور عامر مغل نے نوٹیفکیشنز چیلنج کر رکھے ہیں۔

دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ گزشتہ سماعت کے دوران درخواست گزار نے بتایا کہ ٹربیونل کے لیے نامزدگی دی گئی ہے، شعیب شاہین نے عدالت کو بتایا تھا کہ تاحال الیکشن ٹربیونل قائم نہیں کیا گیا، الیکشن کمیشن کے وکیل سے ٹربیونل کا نوٹیفکیشن طلب کیا تھا، کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد ٹربیونل کے قیام کا نوٹیفکیشن پیش کیا گیا، بادی النظر میں ٹربیونل کے قیام کا 17 فروری کا نوٹیفکیشن عدالت سے چھپایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے جاننا چاہیں گے کہ کامیاب امیدوار کے نوٹیفکیشن میں اتنی جلد بازی کیوں کی گئی؟

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Like

کیلنڈر

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930