ڈالر مزید سستا، 155 روپے کی نفسیاتی حد گر گئی

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل تنزلی کا سفر جاری ہے، 155 روپے کی نفسیاتی حد بھی گر گئی ہے۔

سٹیٹ بنک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 42 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد قیمت 155.01 روپے سے گر کر 154 روپے 59 پیسے ہو گئی ہے۔

چیئر مین فارن ایکسچینج کرنسی ڈیلرز ملک بوستان نےکہا ہے کہ روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر کی 155 روپے کی نفسیاتی حد گرنا بہت اہم ہے، قوی امکان ہے کہ آئندہ ماہ کے آخر تک روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت 150 روپے کی سطح پر پہنچ سکتی ہے۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کی تین بڑی وجوہات ہیں، وزیراعظم عمران کی طرف سے جاری کردہ پروگرام ڈیجیٹل روشن پروگرام، ریکارڈ ترسیلات زر کا موصول ہونا اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی طرف سے پاکستان کو قرض پروگرام کی دوسری قسط کا موصول ہونا ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ چند ماہ تک پاکستان کو بین الاقوامی ادائیگیوں کے لیے بھی وقت مل گیا ہے، اس ادائیگیوں کے مؤخر ہونے سے روپیہ مضبوط ہو گا، متحدہ عرب امارات سمیت دوست ممالک کی طرف سے قرض کی واپسی میں نرمی بھی مثبت اثرات مرتب کر رہی ہے۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

متنازعہ قوانین کیخلاف کسانوں نے پورا بھارت بند کردیا، ٹرینوں کا پہیہ جام، کاروبار معطل

Fri Mar 26 , 2021
متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسانوں نے پورا بھارت بند کر دیا، متعدد علاقوں میں سڑکیں اور ٹرینیں روک کر احتجاج کیا جا رہا ہے۔ بازار، شاپنگ مالز اور دکانوں کو تالے لگ گئے، کاشتکاروں کا کہنا ہے ان کا یہ احتجاج مکمل پر امن ہے۔ مودی سرکار کی شامت، […]

You May Like

کیلنڈر

June 2024
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930