متنازعہ قوانین کیخلاف کسانوں نے پورا بھارت بند کردیا، ٹرینوں کا پہیہ جام، کاروبار معطل

متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسانوں نے پورا بھارت بند کر دیا، متعدد علاقوں میں سڑکیں اور ٹرینیں روک کر احتجاج کیا جا رہا ہے۔ بازار، شاپنگ مالز اور دکانوں کو تالے لگ گئے، کاشتکاروں کا کہنا ہے ان کا یہ احتجاج مکمل پر امن ہے۔

مودی سرکار کی شامت، کسانوں نے پورا بھارت بند کر دیا۔ متعدد علاقوں میں سڑکیں اور ٹرینیں بند کرکے احتجاج کیا جا رہا ہے۔ متحدہ کسان مورچہ کی اپیل پر پورے بھارت میں بازار، شاپنگ مالز اوردکانوں کو تالے لگ گئے۔ ہڑتال کا وقت صبح چھے سے شام چھ بجے تک ہے۔ کسان رہنما درشن پال کا کہنا ہے ان کا ملک گیر احتجاج پرامن ہے۔

کاشتکاروں کو ٹریڈ یونین اور تاجرتنظیموں کی حمایت حاصل ہے۔ وکلا برادری، طلبا اور اپوزیشن بھی کسانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

گھر بار چھوڑ کر لاکھوں کسان دلی کے ارد گرد غازی پور، سنگھو اور ٹکری باررڈ پر موجود ہیں۔ مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک ڈٹے رہنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی کسان تین متنازع قوانین کی واپسی کے لیے 26 نومبر سے سڑکوں پر ہیں۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

فرانس میں انسانی حقوق کی تنظیموں کا خلیجی ممالک کو اسلحہ فروخت کرنے کیخلاف احتجاج

Fri Mar 26 , 2021
فرانس میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے خلیجی ممالک کو اسلحہ فروخت کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔ پیرس میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے سرکاری عمارت کے سامنے لیٹ کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ مظاہرے میں شریک افراد نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر یمن جنگ روکنے کا مطالبہ […]

You May Like

کیلنڈر

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031