اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس،3 ملوث وکیلوں کی ضمانت مسترد،کمرہ عدالت سےگرفتار

انسداد دہشتگردی عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس میں ملوث وکیلوں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں مسترد کر دیں، پولیس نے کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔

تفصیل کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس میں ملوث وکیل بلال مغل، راؤ صابر حسین اور چودھری منصور حسین ایڈووکیٹ کی جانب سے انسداد دہشتگردی عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں جمع کرائی گئی تھیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے دلائل سننے کے بعد تینوں وکیلوں کی درخواستیں خارج کردیں، تاہم وکیل سید عبید اللہ شاہ اور خالد محمود خان ایڈووکیٹس نے اپنی درخواستیں واپس لے لیں۔

درخواستوں کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔ درخواستیں مسترد ہونے کے بعد پولیس نے تینوں وکیلوں کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مقبوضہ کشمیر: سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی، مزید 4 نوجوان شہید

Mon Mar 22 , 2021
مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی جاری ہے۔ ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے مزید چار نوجوانوں کو شہید کر دیا، بھارت کے خلاف کشمیری سڑکوں پر آگئے۔ مقبوضہ وادی میں ایک اور سیاہ دن، غاصب بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں نہتے […]

You May Like

کیلنڈر

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930