پاکستانی ریسلنگ لورز کے لیے بڑی خبر ہے کہ سپر سٹار ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر جان سینا پاکستان آئیں گے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ریسلر جان سینا نجی کمپنی کی دعوت پر رواں سال جولائی میں پاکستان پہنچیں گے۔
امریکی ریسلر اور ہالی ووڈ ایکٹر جان سینا کے ساتھ تمام معاملات طے پا گئے ہیں۔
جان سینا سمیت دیگر پروفیشنل ریسلرز بھی پاکستان آئیں گے۔ نجی کمپنی کے تعاون سے کراچی اور اسلام آباد میں پروفشنل ریسلنگ کے مقابلے ہوں گے۔
خیال رہے کہ پروفیشنل ریسلنگ میں گزشتہ سال بھی کئی ریسلرز رنگ آف پاکستان ایونٹ میں شرکت کر چکے ہیں۔