وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کا پاکستان سپورٹس بورڈ کے کوچنگ سنٹر کراچی کا دورہ

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے کوچنگ سنٹر کراچی کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران کراچی سے تعلق رکھنے والے مختلف کھیلوں کے قومی کھلاڑیوں اور کوچز نے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے ملاقات کرکے ان کو پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سنٹر کراچی کی جانب سے مہیا کی جانے والی سہولت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہاکہ کھلاڑی قوم کا سرمایا اور ہمارے قومی ہیروز ہیں، یہ بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرتے ہیں، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے اقدامات کررہی ہے اور ملک میں کھیلوں کی ترقی وزیراعظم عمران خان کے وژن مطابق ہے۔

وفاقی وزیر نے قومی کھلاڑیوں اور کوچز کو یقین دہانی کروائی کہ قومی کھلاڑیوں اور کوچز کو تربیت کے دوران ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

نیپال میں کھیلی گئی سائوتھ ایشین گیمز میں میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو گذشتہ برس کورونا وائرس کی وباء کے دوران فوری طور پر انعامی رقوم سے نوازا گیا۔ بعد میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے مختلف کھیلوں کے کورٹ کا بھی دورہ کیا۔ جن میں باکنسگ ہال، نیٹ بال کورٹ، ہوسٹل، فٹ بال گرائونڈ، جم، اتھلیٹکس ٹریک اور آرچری سنٹر شامل تھے

 

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پی ایس ایل6: ٹام بینٹن نے خود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی

Thu Mar 4 , 2021
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی ٹام بینٹن نے خود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی۔ سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں ٹام بینٹن نے کہا کہ بدقسمتی سے میرا […]

You May Like

کیلنڈر

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031