کراچی ساؤتھ باکسنگ ایسوسی ایشن نے سال 2021ء کے باکسنگ کیلنڈر کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کیلنڈرکے تحت ایسوسی ایشن تین چیمپئن شپ اوردس ٹورنامنٹس سمیت 13مقابلوں کا کراچی ساؤتھ کے مختلف وینیوز پر انعقاد کرے گی۔ سیکریٹری ساؤتھ باکسنگ ایسوسی ایشن عبدالرزاق بلوچ کے مطابق اس شیڈول میں بوائز، جونیئر، یوتھ اور سینئر کلاس میں مردوں اور خواتین کے مقابلے بھی شامل ہیں۔