قلعہ روہتاس سے ٹلہ جوگیاں تک 22 کلومیٹر جیپ ٹریک بنانے کا بھی فیصلہ

پنجاب حکومت کے فروغ سیاحت کے عزم کے تحت جہلم کے تاریخی مقام ٹلہ جوگیاں میں ہائیکنگ ٹریک کی تیاری پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

مشیر وزیراعلی برائے سیاحت آصف محمود نے ٹلہ جوگیاں کا دورہ کر کے چار کلومیٹر لمبے ہائیکنگ ٹریک کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہائیکنگ ٹریک کے علاوہ پنجاب حکومت نے قلعہ روہتاس سے ٹلہ جوگیاں تک 22 کلومیٹر طویل جیپ ٹریک بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرسبز لینڈ سکیپ کے اندر ہائیکنگ ٹریک پوٹھوہار کی خوبصورتی کا زبردست اظہار ہوگا، ٹلہ جوگیاں ایک تاریخی مقام ہے جہاں جا بجا آثار قدیمہ بالخصوص مندر بکھرے پڑے ہیں۔ مشیر سیاحت نے ہائیکنگ ٹریک پر کام کا جائزہ لیا اور سہولتوں کی فراہمی کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ٹلہ جوگیاں کے مندروں کی بحالی اور صفائی کی ذمہ داری بھی سونپی۔ مشیر وزیراعلی آصف محمود نے سالٹ رینج جیپ ٹریک پر کام جلد آگے بڑھانے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی سردار عثمان بزدار کی حکومت پہلی مرتبہ روایتی مقامات کے ساتھ نئے ٹورسٹ سپاٹس پر توجہ دینے کے اقدامات کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرفضا خطہ پوٹھوہار کا حسن ایڈونچر پسند سیاحوں کے لئے انتہائی پرکشش ہے، وزیراعظم عمران خان اسی علاقے میں تاریخی قلعہ نندنہ کو بھی بحال کر کے پرکشش سیاحتی مقام بنانا چاہتے ہیں۔ وزیراعلی عثمان بزدار سیاحتی منصوبوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں تاکہ انہیں جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔ آصف محمود نے کہا کہ ٹلہ جوگیاں ہائیکنگ ٹریک سیاحتی مقامات میں خوبصورت اضافہ ہوگا، یہاں سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

 

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

نیوزی لینڈ کے سمندری ساحل پر بادبانی کشتیوں کے سخت مقابلے

Tue Mar 16 , 2021
نیوزی لینڈ کے سمندری ساحل پر بادبانی کشتیوں کے سخت مقابلے ہوئے۔ میزبانی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے امریکا کپ میں پانچ تین کی برتری حاصل کر لی۔ ہواؤں کا رخ بدلنے، راستہ بنانے اور منزل تک پہنچنے کے جوش نے دیکھنے والوں کو بھی جوشیلا کر دیا۔ […]

You May Like

کیلنڈر

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031