پٹرول کی بڑھتی قیمت پرامیتابھ اور اکشے کو دھمکی کا سامنا

ریاست مہاراشٹرا میں کانگریس کے سربراہ نانا پاٹول نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر بی جے پی کے خلاف نہ بولنے پر مشہور اداکار امیتابھ بچن اور اکشے کمار کو ریاست مہاراشٹرا میں جاری فلمز کی شوٹنگ روکنے کی دھمکی دی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کانگریس لیڈر نے دونوں اداکاروں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک میں پٹرول کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں لیکن دونوں اداکار مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے خلاف بالکل خاموش ہیں جب کہ ماضی میں دونوں اداکار پٹرول کی قیمتیں بڑھنے پر کانگریس کی حکومت کے خلاف ٹویٹ کیا کرتے تھے۔

واضح رہے کہ مودی حکومت کے عوام دشمن اقدامات کے سبب معاشرے میں بےچینی روز بروز بڑھتی نظر آ رہی ہے، مسلمانوں کے خلاف کارروائیاں تو ایک جانب رہیں ،اب مودی سرکارایسی کسان دشمن اصلاحات متعارف کروا رہی ہے جن سے بھارت کا کارپوریٹ سیکٹر مزید طاقتور جبکہ کسان طبقہ مزید کمزور ہو کرغربت کی چکی میں پسنے لگے گا۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پی ایس ایل: فائنل، پلے آف میچز میں 100 فیصد شائقین کو آنے کی اجازت مل گئی

Sat Feb 27 , 2021
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، فائنل اور پلے آف میچز میں سو فیصد شائقین سٹیڈیم کا رُخ کر سکیں گے۔ این سی او سی کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق سینما ہالز، مزارات اور ان ڈور شادیوں میں […]

You May Like

کیلنڈر

October 2024
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031