رپورٹ ۔ طلعت عارف
آل پراٸیویٹ اسکولز مینجمینٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص ریجن کے زیر اہتمام آمد رمضان کے پر مسرت موقع پر زکر مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم و استقبال رمضان کی پروقار تقریب منعقد کی گٸ ۔
اس باسعادت تقریب میں میرپورخاص کے بیشتر پراٸیویٹ اسکولز نے انتہاٸ جوش وخروش کے ساتھ شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی معروف عالم دین جناب مفتی شریف سعیدی تھے جبکہ مہمان اعزازی میں جناب مولانا حفیظ الرحمن فیض۔ جناب آفتاب حسین قریشی۔ جناب ملک محمود صابری۔ محترمہ کنول اعجاز صاحبہ۔ جناب عبرالرٶف قریشی ودیگر شامل تھے۔ اسکولز کے بچوں کے درمیان ہدیہ نعت و تقاریر کے انتہائی پرکیف مقابلے منعقد ہوۓ۔ اس موقع پر اپسما کے ریجنل صدر فیصل خان زٸ ڈسٹرکٹ میرپورخاص کے صدر محمد مسعود عباس۔ زیشان عثمانی و دیگر مقررین نے تقریب کے انعقاد پر روشنی ڈالی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم اپسما کے پلیٹ فارم سے ایسی پررونق محافل کا انعقاد کرتے رہے گے۔ مقابلہ حسن نعت میں پہلی پوزیشن ایس۔ ایس ۔اے۔آر ہاٸ اسکول کے احمر جمال نے حاصل کی دوسری پوزیشن انڈس اسکول کی مشکات ابرار نے حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن ویژن ہاٸ اسکول کی طالبہ ہانیہ نے حاصل کی۔
رپورٹ
طلعت عارف
میرپوخاص
