دورہ جنوبی افریقہ: ایک کرکٹر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

دورہ جنوبی افریقہ کے لئے اعلان کردہ قومی ٹیم میں سے ایک کرکٹر کا کورنا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ ایک روز قبل 35 کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ لئے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے آل راؤنڈر اور فاسٹ باؤلر حسن علی کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، حسن علی کا کووڈ پی ایس ایل میں بھی پوزیٹو آیا تھا، وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے تھے ان کا دوبارہ ٹیسٹ کل کیا جائے گا منفی آنے کی صورت میں کیمپ جوائن کرسکیں گے۔

منفی رپورٹ والے تمام قومی کرکٹرز کل لاہور پہنچ جائیں گے۔ قومی سکواڈ کا تربیتی کیمپ 19 مارچ سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔ جس کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، اس کا اب دوبارہ ٹیسٹ کل اس کی رہائشگاہ پر لیا جائے گا۔ اگر اس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آتی ہے تو اس کھلاڑی کو لاہور آنے کی اجازت دی جائے گی، جہاں 2 روزہ آئسولیشن کے بعد اس کا تیسرا ٹیسٹ لیا جائے گا۔

 

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

جوبائیڈن نے روس کے صدر پیوٹن کو قاتل قرار دیدیا

Wed Mar 17 , 2021
امریکی صدر جوبائیڈن نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو قاتل قرار دیدیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اینکر کی طرف سے امریکی صدر جوبائیڈن سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ روسی صدر پیوٹن کو قاتل سمجھتے ہیں، جس پر انہوں نے جواب میں ہاں کہا۔ جوبائیڈن […]

You May Like

کیلنڈر

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930