ماضی میں متعدد خواتین نے ہراساں کیا: اظفر رحمٰن

اداکار اظفر رحمٰن نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں انہیں متعدد ساتھی اداکاراؤں و شوبز سے تعلق رکھنے والی خواتین نے ہراساں کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار نے بتایا کہ ہمیشہ خواتین صحیح نہیں ہوتیں اور کبھی بھی کسی کو ہراساں نہیں کیا جانا چاہیے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی کے خلاف سوشل میڈیا پر الزام تراشی کرنے میں جلد بازی نہیں کی جانی چاہیے ، جب کسی کے خلاف شواہد موجود ہوں تو بات کی جا سکتی ہے ۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ماضی میں انہیں بھی متعدد ساتھی خواتین نے ہراساں کیا مگر وہ ان کا نام نہیں لینا چاہتے ۔ایک سوال کے جواب میں اظفر رحمٰن کا کہنا تھا کہ شوبز میں سالوں سے ‘کاسٹنگ کاؤچ’ (یعنی کام کے بدلے جنسی خواہشات کی تکمیل) چلتی آ رہی ہے اور چلتی رہے گی مگر یہ غلط ہے اور ایسا نہیں ہونا چاہیے ۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سٹریٹ کرائمز قابو سے باہر کیوں؟

Tue Feb 23 , 2021
صوبائی دارالحکومت لاہور میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں روز بروز اضٓفہ ہوتا جا رہا ہے۔ قابل فکر بات یہ ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے اندر اتنی ہمت اور بڑی وارداتیں کرنے کا حوصلہ کہاں سے پیدا ہوا؟ چند روز قبل ایک خبر ٹی وی سکرین کی زینت بنی […]

You May Like

کیلنڈر

December 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031