آگے بڑھنے کا واحد راستہ آئین کی بالادستی اور حقیقی جمہوریت ہے: بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ انصاف اور برابری کی بنیاد پر جمہوری معاشرے کے قیام کیلئے یہ ملک بنایا گیا، آگے بڑھنے کا واحد راستہ آئین کی بالادستی ہے۔

یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قائداعظم اور ان کے رفقاء کی تعلیمات کو بھلا دینے سے ملک معاشی، سیاسی اور معاشرتی دلدل میں دھنستا جا رہا ہے، نظریاتی اساس پر عملدرآمد سے ہی پاکستان اسلامی ممالک میں رول ماڈل بن سکتا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ ہر ادارہ آئینی دائرہ کار اور مینڈیٹ کے مطابق کام کرے، تاکہ قرارداد پاکستان اور تحریکِ آزادی کے اغراض و مقاصد حاصل کیے جاسکیں، پیپلز پارٹی بانی پاکستان کے وژن کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مریم کی نیب پیشی: نیب آفس ریڈ زون قرار، 2 روز کیلئے رینجرز تعیناتی کی منظوری

Tue Mar 23 , 2021
 مریم نواز کی 26 مارچ کو نیب پیشی کے معاملے پر پنجاب حکومت نے نیب لاہور کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیب آفس کو ریڈ زون قرار دینے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے 25 اور 26 مارچ 2 روز کے لئے رینجرز، پولیس […]

You May Like

کیلنڈر

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930