چیئر مین سینیٹ الیکشن: مسلم لیگ ن کا یوسف رضا گیلانی کی حمایت کا اعلان

 پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس میں پیپلز پارٹی نے یوسف رضا گیلانی کا نام چیئر مین سینیٹ الیکشن کے لیے نام تجویز کر دیا جبکہ مسلم لیگ ن اور اے این پی نے مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اہم اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری، محمود خان اچکزئی، آفتاب شیر پاؤ، عثمان کاکڑ، نو نتخب سینیٹر ساجد میر، اے این پی کے میاں افتخارحسین، سینیٹر یوسف رضاگیلانی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، راجہ پرویز اشرف بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیرمین سینیٹ کے لئے مشترکہ امیدواروں، لانگ مارچ کی تیاریوں و حکمت عملی، وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے بعد کی صورتحال اور مجموعی ملکی سیاسی حالات پر غور کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ چار روز بعد چیئرمین سینیٹ کے انتخابات ہونا ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ چیئرمین سینیٹ کا الیکشن جیت کر ایک اور فتح اپنے نام کریں، پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے روڈ میپ کے ساتھ کمٹڈ ہے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کی طرف سے سیّد یوسف رضا گیلانی کا نام تجویز کیا جس کے بعد مسلم لیگ ن اور عوامی نیشنل پارٹی نے سابق وزیراعظم کے نام پر اتفاق کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کمیٹی کی سفارشات بھی اجلاس میں پیش کی گئی ہیں، سفارشات کے مطابق لانگ مارچ 26 مارچ کو کراچی سے ایک عوامی اجتماع کے ساتھ شروع ہوگا، تمام جلوس 30 مارچ کی سہ پہر 3 بجے تک اسلام آباد پہنچیں گے۔

سفارشات کے مطابق تمام جماعتیں ذیادہ سے ذیادہ افراد کو لانے کیلئے طرح متحرک ہوں، شرکاء کے استقبال کیلئے فیض آباد میں مرکزی کیمپ لگایا جائے گا، روات چوک، 26 نمبر چونگی، بارہ کہو سمیت دیگر اہم جگہوں پر میں کیمپ لگایا جائے گا، تمام جماعتیں اپنے جلوسوں کو الگ، الگ سے منظم کریں گی۔

سفارشات کے مطابق تمام جماعتیں اپنے اخراجات برداشت کریں گی، پی ڈی ایم کی سینئر قیادت کو فوری طور پر چاروں صوبوں کا دورہ کرنا چاہئے، لانگ مارچ کے لئے لوگوں کو متحرک کرنے کے لئے ایک مشترکہ نظم تیار کی جائے، لانگ مارچ کے لئے مختلف کمیٹیاں فوری طور پر تشکیل دی جائیں، مختلف کمیٹیوں میں کنٹرول روم، میڈیا اور تشہیر کمیٹی، استقبالیہ کمیٹی شامل ہے۔

کمیٹی سفارشات کے مطابق سیکیورٹی کمیٹی، سہولیات کمیٹی، لیگل کمیٹی، فنانس کمیٹی،پروگرام کمیٹی، فوڈ کمیٹی، میڈیکل کمیٹی شامل ہے۔ دھرنے کے مقام پر شرکاء کے پہنچنے سے قبل انتظامات کئے جائیں، دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ مقصد حاصل نہیں ہوتا ہے، تاجروں ، کسانوں اور مزدور یونینوں سے رابطہ کیا جائے اور انہیں مکمل طور پر متحرک کیا جائے۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

صادق سنجرانی مضبوط امیدوار، سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہونگے: وزیراعظم

Mon Mar 8 , 2021
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن ناکام ہو گی، صادق سنجرانی ہمارے مضبوط امیدوار ہیں، انشا اللہ کامیاب ہوںگے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید اور ذیشان خانزادہ کیساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات کے دوران […]

You May Like

کیلنڈر

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031