فٹبال ایف اے کپ: مانچسٹر یونائیٹڈ نے ویسٹ ہیم کو ایک صفر سے ہرا دیا

مانچسٹر:  فٹبال ایف اے کپ کے پانچویں راؤنڈ میں سٹارز سے بھری ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ نے ویسٹ ہیم کو ایک صفر سے ہرا دیا۔

واحد اور فیصلہ کن گول انجری ٹائم میں ہوا جبکہ برن ماؤتھ نے برنلے کو دو صفر سے شکست دے کر چونسٹھ سال بعد کوارٹرز فائنل میں جگہ بنا لی۔

تفصیل کے مطابق انگلش میدانوں پر فٹبال مقابلے جاری ہیں۔ مانچسٹر یونائیٹڈ اور ویسٹ ہیم آمنے سامنے آئیں۔ ایف اے کپ پری کوارٹرز فائنل کا آغاز دفاعی انداز میں ہوا۔ سر توڑ کوششوں کے باوجود مقررہ وقت تک کوئی گول نہ ہو سکا۔ سنسنی خیز مقابلے میں انجری ٹائم میں واحد گول مک ٹومنے نے کیا۔

دوسرے میچ میں گویا تاریخ رقم ہوئی۔ برن ماؤتھ نے برنلے کو دو صفر سے ہرا کر آؤٹ کیا۔ برن ماؤتھ نے جارحانہ انداز اپنایا۔ اکیسویں منٹ میں پہلا گول ہوا۔ اٹھاسویں منٹ پنلٹی پر دوسری کامیابی ملی۔

دونوں ٹیموں مانچسٹر یونائیٹڈ اور برن ماؤتھ کی ایف اے کپ کے کوارٹرز فائنل تک رسائی نے شائقین کی خوب دلچسپی بڑھائی۔

 

 

 

 

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

واپڈا ،سوئی گیس اور دیگر اداروں اور محکموں سے متعلق شہریوں کی مشکلات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جائے

Wed Feb 10 , 2021
نارووال : ( نمائندہ خصوصی ۔ رانامحمد مدثر ) مورخہ 10فروری 2021 صوبائی وزیر اوقاف پیر سعید الحسن شاہ نے ضلعی افسران سے کہا ہے کہ وزیرا علی پنجاب سردار عثمان بزدار کی گڈگورننس ، ٹرانسپرنسی اور سروس ڈیلیوری کے ویژن کوعملی جامہ پہناتے ہوئے واپڈا ،سوئی گیس اور دیگر […]

You May Like

کیلنڈر

September 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30