حکومت کا 50 سال سے زائد افراد کی کورونا رجسٹریشن شروع کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے 50 سال سے زائد افراد کی کورونا رجسٹریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ملک میں 50 سال سےزائد افراد کی رجسٹریشن 30 مارچ سےشروع ہو گی، 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن پہلے سے جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 50 سال سے زائد افراد کی رجسٹریشن کیلئے حوصلہ افزائی کی جائے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 63 افراد کورونا کے سبب جاں بحق ہوگئے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 91 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 45 ہزار 356 ہے۔

 

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

احمد پور شرقیہ : سابق اMPAقاضی عدنان فرید کے حمایت یافتہ محمد ارشد راجپوت مرکزی صدر انجمن تاجران منتخب

Fri Mar 26 , 2021
چوہدری محمد ارشد جاوید کمبوہ . ڈسٹرکٹ رپورٹر بہاولپور احمد پور شرقیہ : سابق اMPAقاضی عدنان فرید کے حمایت یافتہ محمد ارشد راجپوت مرکزی صدر انجمن تاجران منتخب تفصیل کے مطابق گزشتہ روز مرکزی انجمن تاجران کی صدارت کی کرسی کے لئے الیکشن ہوا جس میں محمد ارشد راجپوت اور […]

You May Like

کیلنڈر

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930