خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے ہنگو،چترال اورہری پور میں کارروائیوں کے دوران مضر صحت اشیائےخورونوش برآمد کرلیں، حکام نے متعدد دکانیں سیل کر دیں۔
خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کےمطابق ہنگومیں بیکری یونٹ سے 500 کلو مضر صحت گھی، 1500 لیٹر مضرصحت مشروبات اور 50 کلو چائنہ سالٹ برآمد ہوا۔ ہنگو میں دوسری کارروائی کے دوران دکانوں سے 120 کلو مضرصحت اور باسی مچھلی اورچکن برآمد کیا گیا۔
چترال میں کارروائی کے دوران 200 کلو باسی چکن کا گوشت برآمد ہوا، لکی مروت میں زائد المیعاد اشیائے خورونوش برآمد ہونے پر3 دکانیں سیل کی گئیں ، ہری پورمیں مویشیوں کےممنوعہ انجیکشن برآمد ہونے پر کئی ڈیری فارمز کو سیل کیا گیا۔ اسی طرح اپردیرمیں 40 کلومضرصحت اورغیر معیاری مصالحہ جات برآمد ہوئے۔