یوسف رضا گیلانی کی بطور سینیٹر نااہلی کا معاملہ، پیپلزپارٹی رہنما 22 مارچ کو طلب

الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کی بطور سینیٹر نااہلی کے معاملے پر پیپلزپارٹی رہنما کو 22 مارچ کو طلب کرلیا۔ ای سی پی نے یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کو جاری کئے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ آپ کے خلاف نااہلی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہو چکی ، 22 مارچ کو ذاتی حیثیت میں یا بذریعہ وکیل پیش ہوں۔ ای سی پی نے درخواست گزاروں فرخ حبیب، کنول شوذب اور ملیکہ بخاری کو بھی نوٹس جاری کئے۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی الیکشن کمیشن 22 مارچ کو سماعت کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات سے پہلے ویڈیو سکینڈل پر نوٹسز جاری کیے۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

میاں جاوید لطیف کو متنازعہ بیان مہنگا پڑ گیا، لیگی ایم این اے کیخلاف مقدمہ درج

Sat Mar 20 , 2021
میاں جاوید لطیف کے متنازعہ بیان کے معاملے پر لاہور کے تھانہ ٹاؤن شپ میں لیگی رہنما کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ لیگی رہنما پر ریاست کے خلاف بغاوت کیلئے اکسانے کا مقدمہ بنایا گیا۔ مقدمہ ٹاؤن شپ کے رہائشی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی […]

You May Like

کیلنڈر

May 2024
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031