جو شخص ملک کیخلاف بات کرے اس کو ریلیف نہیں دینگے: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہماری حب الوطنی ہے یا حب الشخصی ؟ جو شخص ملک کے خلاف بات کرے اس کو ریلیف نہیں دیں گے۔

لاہور ہائیکورٹ میں لیگی رہنما جاوید لطیف کی اخراج مقدمہ کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ لیگی رہنما جاوید لطیف پر برہم ہوئے اور ریمارکس دیئے کہ اسمبلیوں میں حلف لینے والے اپنے گریبان میں جھانکیں، جاوید لطیف پاکستان چھوڑ دیں، کسی اور ملک کی شہریت لے لیں، کالے کوٹ والے نے پاکستان بنانے میں کردار ادا کیا تھا، پاکستان کھپے کا نعرہ نہ لگانیوالوں کو لوگ چیونٹیوں کی طرح مسل دیں گے۔

چیف جسٹس قاسم خان نے کہا کہ کسی کی جرات ہے جو پاکستان کے خلاف بات کرے، یہاں شخصیات نہیں، ملک کا آئین اہم ہے، شخصیات آتی جاتی رہتی ہیں، ادارے قائم رہتے ہیں۔ عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

'آئین سے غداری کرکے نہ صرف اس جہاں بلکہ اگلے جہاں میں بھی سزا ملے گی'

Fri Apr 9 , 2021
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آئین سے غداری کر کے نہ صرف اس جہاں بلکہ اگلے جہاں میں بھی سزا ملے گی، آئین شکنی کریں گے تو یہ غداری کے زمرے میں آئے گا، آئین کا تحفظ ضروری کیونکہ یہ سب کو تحفظ دیتا ہے۔ اسلام میں بنیادی […]

You May Like

کیلنڈر

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930