پی ایس ایل 6: ملتان سلطانز کی کراچی کنگز کے خلاف بیٹنگ جاری

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے نویں میچ میں ملتان سلطانز کی کراچی کنگز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ ملتان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 91 رنز بنالئے۔

کراچی کنگز کو ملتان سلطانز پر واضح برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچز کھیلے گئے، کراچی کنگز نے 4 میں کامیابی حاصل کی، ملتان صرف ایک میچ جیت سکا۔ کراچی کنگز آج ملتان سلطانز کو ہرانے میں کامیاب ہوگئی تو پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہو جائے گی۔

دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہوں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام سات بجے کھیلا جائے گا، گذشتہ روز ہونے والے میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاک بحریہ، اے این ایف کی کارروائی، دو ارب روپے کی 700 کلو منشیات برآمد

Sat Feb 27 , 2021
پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کرکے 2 ارب روپے کی 700 کلو منشیات برآمد کرلیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر بلوچستان کے علاقے پشوکان کے ساحلی علاقے میں آپریشن کیا گیا جس میں 700 کلو گرام منشیات برآمد […]

You May Like

کیلنڈر

October 2024
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031