بھارت، پاکستان میں کشیدگی کو کم کرنیکی کوشش کر رہے ہیں: سعودی عرب

نائب وزیر خارجہ سعودی عرب عادل الجبیر نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عرب نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران عادل الجبیر نے کہا کہ پورے خطے میں امن چاہتے ہیں اور اس کے لیے متعدد سطح پر کوشش کرتا ہے۔ ہم علاقے میں امن اور استحکام کے لیے مستقل کوششیں کرتے رہتے ہیں۔ چاہے وہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین امن ہو یا لبنان، شام، عراق، ایران، افغانستان کا معاملہ ہو۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں تک کہ ہم بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چاہے سوڈان میں استحکام پیدا کرنا ہو یا لیبیا میں جنگ کا خاتمہ ہو، ہم نے ہر جگہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔‘

عادل الجبیر نے انٹرویو میں بتایا کہ امریکا میں اقتدار کی تبدیلی سے سعودی عرب اور امریکا کے دو طرفہ تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔ دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط اور کثیر جہتی ہیں۔ بائیڈن انتظامیہ نے یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیرونی خطرات پر اب بھی امریکا ہمارے ساتھ کھڑا ہے۔ ایسی صورتحال میں میں نہیں سمجھتا کہ بائیڈن کی آمد سے ہمارے تعلقات متاثر ہوں گے۔

سعودی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ حالیہ ہفتوں میں سعودی عرب پر حملے ہوئے ہیں جن کا ایران سے براہ راست تعلق ہے۔ حملے میں استعمال ہونے والے ہتھیار ایران میں بنائے جاتے ہیں یا وہاں سے سپلائی کیے جاتے ہیں۔ تمام میزائل اور ڈرون ایران میں بنے ہیں یا وہاں سے شدت پسندوں کو فراہم کیے گئے ہیں۔

الجبیر نے کہا کہ ایران کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کی موجودگی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یمن میں امن ناممکن ہے۔یقین ہے کہ اس کا ایک سیاسی حل ہے۔ ہم اس سیاسی حل تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں اور بہت سال پہلے حالات خراب ہونے کے وقت سے ہی ایسا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ennpak

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ٹینس سٹار سرینا ولیمز انجری کے باعث میامی اوپن سے دستبردار

پیر مارچ 22 , 2021
سابق عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار سرینا ولیمز انجری کے باعث میامی اوپن سے دستبردار ہو گئیں۔ سپر اسٹار ٹینس پلیئرز کے لیے کورونا وائرس ہی نہیں انجریز بھی چیلنج بن گئیں، ریکارڈ 23 بار کی گرینڈ سلیم چیمپئن سرینا ولیمز آئندہ ہفتے شروع ہونے والے میامی اوپن سے آؤٹ […]

کیلنڈر

اگست 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  
%d bloggers like this: