آسٹریلیا میں طوفانی بارشوں سے سیلاب آگیا، شہریوں کو انخلا کا حکم

آسٹریلیا کے مشرقی علاقوں میں طوفانی بارشوں سے سیلاب آ گیا، متاثرہ علاقوں سے انخلا کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

متاثرہ علاقوں سے سیکڑوں خاندان سڈنی کے قریب کیمپوں میں منتقل ہو گئے، امدادی کارکنوں نے پانی میں پھنسے درجنوں افراد کو ریسکیو کیا، طوفانی بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب سے متعدد ڈیمز اور دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہو گئی۔ ایمرجنسی سروسز کومتاثرہ علاقوں سے مدد کیلئے مسلسل درخواستیں موصول ہو رہی ہیں جس کے بعد موٹر بوٹس سمیت مزید ضروری سامان سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچا دیا گیا۔

نیو ساوتھ ویلز کی پریمئر گلیڈیز برجکلیان نے کہا کہ علاقے میں 100 سال میں ایسا سیلاب دیکھا گیا جس کے بعد متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔
مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی سڈنی میں طوفانی بارشوں میں مزید شدت کا امکان ہے جس سے سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ علاقے میں سیلاب کے سبب کورونا ویکسین دینے کا عمل بھی متاثر ہوا ہے۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

برطانیہ: پولیس کو مزید اختیارات دینے کے بل کیخلاف احتجاج جاری پولیس اسٹیشن میں توڑ پھوڑ

Mon Mar 22 , 2021
برطانیہ میں پولیس کو مزید اختیارات دینے کے بل کے خلاف احتجاج جاری ہے، برسٹل میں مظاہرین نے پولیس اسٹیشن میں خوب توڑ پھوڑ کی۔ برطانوی شہربرسٹل میں ہزاروں افراد نے کورونا پابندیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے سٹی سینٹر میں مارچ کیا۔ مظاہرین نے مرکزی پولیس اسٹیشن پر حملہ کر […]

You May Like

کیلنڈر

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930