سعودی شاہ اور ولی عہد کا عمران خان کی صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کی مستقل صحت تندرستی اور کورونا وائرس سے جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق خادم الحرمین الشریفن اور ولی عہد کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا پیغام کیبل کے ذریعے بھجوایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ مثبت، مودی سمیت دیگر شخصیات کا نیک تمناؤں کا اظہار

خیال رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی وزیراعظم عمران خان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔

دوسری طرف سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے ٹویٹر پر لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کی جلد صحتیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں ہمارے دل اور دعائیں انکے ساتھ ہیں۔

پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

امریکی سفارتخانے نے ٹویٹر پر لکھا کہ عمران خان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں، ہماری نیک تمنائیں عمران خان اور ان کی فیملی کے ساتھ ہیں۔

پاکستان میں فرانسیسی سفارتخانے نے ٹویٹر پر لکھا کہ ہم وزیراعظم عمران خان سے فوری اور مکمل صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری نے ٹویٹر پر لکھا کہ عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں، میری دعائیں وزیراعظم اور ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں۔

پاکستان میں سوئٹزر لینڈ کے سفیر نے بھی ٹویٹر پر لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر نے بھی ٹویٹر پر لکھا کہ عمران خان کی جلد صحت یابی اور شفاء کے کے لیے دعا گو ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی قرنطینہ میں تازہ تصویر سامنے آگئی

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قرنطینہ کے دوران کی تازہ تصویر سامنے آگئی ہے جسے معاون خصوصی شہباز گل نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آج اپنا معمول کا دفتری کام کر رہے ہیں، اللہ کا شکر ہے عوام کی دعاؤں سے وزیراعظم صحت مند ہیں، آپ سب کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا شکریہ۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ خاتون اول بشریٰ بی بی کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا، اس کے بعد دونوں نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا تھا۔

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستانی نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ حقیقت میں آزاد اور لبرل انسان وہ ہے جس کی قیمت نہیں ہوتی، آزاد وہ ہوتا ہے جو مادی قیمت سے بالاتر ہے۔

ennpak

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس،3 ملوث وکیلوں کی ضمانت مسترد،کمرہ عدالت سےگرفتار

پیر مارچ 22 , 2021
انسداد دہشتگردی عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس میں ملوث وکیلوں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں مسترد کر دیں، پولیس نے کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس میں ملوث وکیل بلال مغل، راؤ صابر حسین اور چودھری منصور حسین […]

کیلنڈر

جولائی 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: