امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر تیزی سے بحال ہونے لگی، بڑی حد گر گئی

 ملک بھر میں ڈالر کی قدر میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی 98 پیسے سستی ہو گئی اور 156 روپے کی حد بھی گر گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 98 پیسے سستا ہو گیا، امریکی کرنسی سستی ہونے سے 156 روپے کی حد بھی گر گئی اور قیمت 156 روپے 72 پیسے گرنے کے بعد 155 روپے 74 پیسے ہو گئی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی گراوٹ کی بڑی وجوہات میں سے ایک وجہ وزیراعظم عمران خان کا ڈیجیٹل روشن پروگرام ہے جس میں اوور سیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد ملک میں پیسے بھیج رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ نو ماہ کے دوران مسلسل ریکارڈ ترسیلات زر کا ملک میں آنا بھی ملکی روپے کے لیے نیک شگون قرار دیا جا رہا ہے۔ آئی ایم ایف کی طرف سے قرض پروگرام کی بحالی کے بعد قوی امکان ہے کہ آئندہ چند دنوں میں قرض پروگرام کی نئی قسط موصول ہو جائے گی۔

ماہرین کے مطابق آئندہ دو ماہ کے دوران بھی مزید ترسیلات زر موصول ہو سکتی ہیں کیونکہ آئندہ دو ماہ کے دوران رمضان المبارک اور عید کے باعث اوور سیز پاکستانی ملک میں پیسے بھیج سکتے ہیں جس کے باعث قوی امکان ہے کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 150روپے سے نیچے گر جائے گی۔

ennpak

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

دورہ جنوبی افریقہ: ایک کرکٹر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

بدھ مارچ 17 , 2021
دورہ جنوبی افریقہ کے لئے اعلان کردہ قومی ٹیم میں سے ایک کرکٹر کا کورنا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ ایک روز قبل 35 کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ لئے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے آل راؤنڈر اور فاسٹ باؤلر حسن علی کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، حسن علی کا […]

کیلنڈر

ستمبر 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  
%d bloggers like this: