‘نعرہ احتساب کا ہے تو اپنوں کا بھی کرنا ہوگا، کسی ایک کو نشانہ نہیں بنا رہے’

شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نعرہ احتساب کا ہے تو اپنوں کا بھی کرنا ہوگا، کسی ایک کو نشانہ نہیں بنا رہے، جہانگیر ترین کی ملوں کا آڈٹ نہ کرتے تو سوال اٹھتے، مصنوعی بحران سے نمٹنے کیلئے چینی کے نرخ مقرر کرنا ضروری ہے، قیمت کے تعین کا قانون 1958 سے بنا ہے۔

معاون خصوصی شہزاد اکبر نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایوب خان کے دور سے چینی کی قیمت ایک مسئلہ ہے، 5، 4 دہائیوں میں کبھی چینی کی قیمت کا تعین نہیں کیا گیا، چینی کی قیمت کے تعین کا قانون 1958 سے بنا ہوا ہے، چینی کا مصنوعی بحران ختم کرنے کیلئے قیمت کا تعین ضروری ہے، چینی کی ذخیرہ اندوزی ختم کرنے کیلئے حکومت نے اقدامات اٹھائے، بیرون ملک کرسمس اور ایسٹر پر اشیا سستی ہو جاتی ہیں، رمضان میں اشیا سستی ہونے کے بجائے مہنگی ہو جاتی ہیں۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ حکومت کرپٹ عناصر کیخلاف سرگرم عمل ہے، پہلی بار پاکستان میں چینی کی ایکس مل قیمت مقرر کی گئی، کچھ شوگر ملرز نے چینی کی قیمتوں پر عدالت سے رجوع کیا، ہم نے حکومت کے ڈیٹا کے بجائے شوگر ملرز کے ڈیٹا پر قیمت مقرر کی، حکومتی ڈیٹا پر چینی کی قیمت مقرر کی جاتی تو مزید 5 سے 6 روپے کم ہوتی، ہم نے چینی کی 80 روپے ایکس مل پرائس مقرر کر دی، شوگر ملز کے ڈیٹا پر قیمت مقرر کی، مل کیلئے 15 فیصد منافع بھی رکھا۔

 

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پی ڈی ایم کا کوئی آئین نہیں، پیپلزپارٹی کسی کو جوابدہ نہیں ہے: شیری رحمان

Wed Apr 7 , 2021
شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کسی کو جوابدہ نہیں ہے، پی ڈی ایم کا کوئی آئین نہیں، سی ای سی اجلاس میں سوچیں گے کیا جواب دینا ہے، چاہتے ہیں گفت و شنید کے ذریعے بات کی جائے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری رحمان نے […]

You May Like

کیلنڈر

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031