یوسف رضا کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن رکوانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن رکوانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا گیا۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا گیا۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ دھاندلی کے الزام میں مریم نواز اور علی حیدر گیلانی کیخلاف کارروائی کی جائے، سپریم کورٹ کی واضح ہدایات کے باوجود انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی استمعال کیوں نہیں کی گئی، سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل نہ کرنا توہین عدالت ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ علی حیدر گیلانی کی ویڈیو اور مریم نواز کا بیان دھاندلی کا ثبوت ہے، ویڈیو اور بیان پر الیکشن ایکٹ کے تحت کارروائی کر کے سیکشن 167، 168، 170 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا جائے، انتخابات میں دھاندلی قابل دست اندازی جرم ہے، اس کی انکوائری کی جائے، استدعا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کا بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

صحرائی موٹر سائیکل ریلی، عالمی مقابلے میں حصہ لینے والی پہلی سعودی خاتون

Fri Mar 5 , 2021
سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں منعقدہ صحرائی موٹر سائیکل ریلی ورلڈ کپ کے مقابلے میں دانیا عقیل شرکت کر رہی ہیں۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق وہ صحرائی موٹر سائیکل ریلی ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی پہلی سعودی لڑکی ہیں۔ دانیا عقیل کو موٹر سائیکل ریس میں شرکت […]

You May Like

کیلنڈر

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031