یوسف گیلانی کی اپوزیشن لیڈر کیلئےدرخواست سے پی ڈی ایم کو دھچکا لگا: احسن اقبال

مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ یوسف گیلانی کی اپوزیشن لیڈر کیلئےدرخواست سے پی ڈی ایم کو دھچکا لگا، پیپلزپارٹی کیلئے سینیٹ کے اپوزیشن لیڈرکا عہدہ ناگزیر تھا تو نوازشریف کوبتاتے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جماعتوں نےاعظم نذیر تارڑ کی حمایت کا اعلان کیا، 27 سینیٹرز ان کی حمایت کرچکے ہیں۔ پی ڈی ایم کے مقاصد کے ساتھ بےوفائی کرنے والا بڑی قیمت ادا کرے گا۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا معاملہ پی ڈی ایم اجلاس میں رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام چاہتے ہیں 72 سال سےچلنے والا میوزیکل چیئرکا کھیل ختم ہو، پی ڈی ایم پاکستان کے 22 کروڑعوام کی امیدوں کا مرکز ہے۔ نیب قومی اداروں کیخلاف بیان پر ایکشن لےسکتا ہے، نیب ایس او پیز کی خلاف ورزی پروزیراعظم کونوٹس جاری کرے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف بننے کیلئے درخواست آج ہی جمع کروائی ہے۔ ان کے قائد حزب اختلاف بننے کے لئے درخواست پر 30 سینیٹرز نے تحریری حمایت کے لئے دستخط کیے ہیں۔

 

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پی ڈی ایم ٹوٹ چکی، اپوزیشن کا منفی بیانیہ عوام نے مسترد کر دیا: عثمان بزدار

Fri Mar 26 , 2021
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا منفی بیانیہ عوام نے مسترد کر دیا، پی ڈی ایم مکافات عمل کا شکار ہو کر ٹوٹ چکی، پی ڈی ایم بے سمت دوڑنے والا سیاسی ہجوم ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی اشرف انصاری […]

You May Like

کیلنڈر

July 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031