وزیراعظم کے بیان پر پریس ریلیز جاری کرنا غیر مناسب ہے: وفاقی وزراء

وفاقی وزراء نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے بیان پر پریس ریلیز جاری کرنا غیر مناسب ہے، ادارے اپنی غیر جانبداری پریس ریلیز سے ظاہر نہیں کرتے، الیکشن کمیشن سمیت تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے وفاقی وزیر فواد چودھری اور بیرسٹر علی ظفر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پچھلے کئی ماہ سے شفاف انتخابات پر زور دے رہی تھی، وزیراعظم نے ملک کے سب سے اہم مسئلے کو اٹھایا تھا، الیکشن میں پیسے کے استعمال کا کلچر بنایا گیا، عوامی مفاد پر پیسے کو ترجیح دی گئی، 1985 سے پیسے کا کلچر آیا، غیر جماعتی انتخابات ہوئے، الیکشن میں شفافیت سے پارلیمنٹ کے ایوان کا وقار بڑھے گا، انتخاب جمہوریت کی بنیاد ہے، الیکشن شفاف ہوں گے تو جمہوریت مضبوط ہوگی۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ دھونس، غنڈہ گردی کا کلچر متعارف کرانے کا اعزاز دونوں جماعتوں کو جاتا ہے، جس دن سے نواز شریف اینڈ کمپنی سیاست میں گھسے، پیسے کا استعمال بڑھا، کرپشن کو فروغ دینے کا اعزاز مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو جاتا ہے۔

وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن محترم ہے اور رہے گا، الیکشن کمیشن سمیت تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں، وزیراعظم نے کہا الیکشن شفاف بنانے کی ذمہ داری پوری نہ ہوسکی، عمران خان کے بیان پر پریس ریلیز جاری کرنا غیر مناسب ہے، وزیراعظم نے ہمیشہ کہا انتخابات میں ادارے غیر جانبدار ہوں، ناصر شاہ کی آڈیو میں صاف سنائی دے رہا ہے کہ 12 کروڑ لے لیں، مریم نواز نے تقریر میں کہا پیسہ نہیں، ن لیگ کا ٹکٹ چلا۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

یوسف گیلانی کو سراج الحق کا ٹیلی فون ، چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حمایت کی یقین دہانی

Fri Mar 5 , 2021
پیپلز پارٹی کے نومنتخب سینیٹریوسف رضا گیلانی کو امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ٹیلی فون کر کے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حمایت کی یقین دہانی کروا دی۔   بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم کے نامزدامید وار برائے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو امیر جماعت […]

You May Like

کیلنڈر

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031