زرداری، نواز اور فضل الرحمان کا وزیراعظم سے استعفے اور نئے الیکشن کا مطالبہ

سابق صدر آصف علی زرداری نے نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا، تینوں رہنماؤں نے وزیراعظم سے فوری استعفے اور نئے الیکشن کا مطالبہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی یقینی بنانے پر نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی ہمارے مشترکہ اور متفقہ امیدوار تھے ان کی کامیابی پی ڈی ایم کی کامیابی ہے، اسی اتحاد سے عمران خان کو جلد اقتدار سے رخصت کرینگے۔

آصف زرداری، نواز شریف اور فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کی مستقبل کی حکمت عملی اور لانگ مارچ کی تیاریوں پر بات چیت کی۔ سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے حکمت عملی سے حکومتی طاقتور امیدوار کو شکست دی ہے، حکومت کے اپنے اراکین ہم سے رابطے میں ہیں وہ ان سے تنگ ہیں، تمام اتحادیوں سے مشاورت کے بعد پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کا فیصلہ کرینگے۔

یاد رہے سینیٹ انتخاب کے بعد اپوزیشن ارکان کی تعداد 53 ہوگئی جبکہ پی ٹی آئی اور اتحادیوں کی نشستیں 47 ہوگئی۔ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں میں پیپلز پارٹی 20 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔

ن لیگ 18، جے یو آئی 5، اے این پی، نیشنل پارٹی، پشتونخوا میپ کی 2،2 سیٹیں ہیں۔ بی این پی مینگل تین اور ایک آزاد ارکان کی حمایت بھی اپوزیشن کو حاصل ہے۔

حکومتی اتحاد میں پی ٹی آئی 26 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی 12، ایم کیو ایم 3، ق لیگ اور مسلم لیگ فنکشنل کے ایک ایک سینٹرز اور 4 آزاد ارکان شامل ہیں۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مالم جبہ میں سنو سائیکلنگ مقابلے، ماہر کھلاڑیوں نے برف پوش پہاڑوں پر خوب جوہر دکھائے

Thu Mar 4 , 2021
مالم جبہ میں پہلی دفعہ سنو سائیکلنگ کے مقابلے منعقد ہوئے، پتھریلے اور برف پوش پہاڑوں پر سائیکلنگ کے ماہر کھلاڑیوں نے خوب جوہر دکھائے۔ سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ میں پہلی دفعہ سنو سائیکلنگ ریس کے مقابلے منعقد کئے گئے جس میں کینیڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون […]

You May Like

کیلنڈر

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930