پاک بحریہ، اے این ایف کی کارروائی، دو ارب روپے کی 700 کلو منشیات برآمد

پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کرکے 2 ارب روپے کی 700 کلو منشیات برآمد کرلیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر بلوچستان کے علاقے پشوکان کے ساحلی علاقے میں آپریشن کیا گیا جس میں 700 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں۔

برآمد شدہ منشیات کی مالیت 2 ارب روپے سے زائد ہے جسے مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ ملکی سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے پر عزم ہے۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

خواہش تھی پہلی پروڈکشن پاکستانی پلیٹ فارم پر ہو: ماہرہ خان

Sat Feb 27 , 2021
اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ وہ ہمیشہ چاہتی تھیں کہ ان کی پہلی پروڈکشن پاکستانی پلیٹ فارم پر ہو۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پہلی پروڈکشن پاکستانی پلیٹ فارم پرمتعارف کروانا ان کا خواب تھا جس کی تکمیل انہوں نے بطور پر وڈیوسر اپنی […]

You May Like

کیلنڈر

October 2024
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031