اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ وہ ہمیشہ چاہتی تھیں کہ ان کی پہلی پروڈکشن پاکستانی پلیٹ فارم پر ہو۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پہلی پروڈکشن پاکستانی پلیٹ فارم پرمتعارف کروانا ان کا خواب تھا جس کی تکمیل انہوں نے بطور پر وڈیوسر اپنی پہلی ویب سیریز بارہواں کھلاڑی کے ذریعے پوری کی ۔ خود اس ویب سیریز میں کام نہ کرنے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس میں ایسا کوئی کردار نہیں تھا جو ان کیلئے موزوں ہو، شاید اگر وہ چھوٹی ہوتیں تو میں اس میں ضرور کوئی کردار ادا کرتیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ کنزہ ہاشمی کا کردار اس ویب سیزیز میں بہت اچھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کبھی بھی اپنی پہلی سیریز بنانے کے بارے نہیں سوچا تھا لیکن جب کہانی سنی اور سکرپٹ پڑھا تو وہ اسے بنانے کیلئے پر جوش ہوگئیں ۔