کراچی میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے مابین آج شام سپر مقابلہ ہونے جا رہا ہے، دونوں ٹیمیں شام سات بجے نیشنل اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، سلطانز کے دیوانے اپنی ٹیم کی جیت کیلئے پرامید ہیں۔
شہر قائد میں پاکستان کرکٹ کے بڑے برانڈ پی ایس ایل کی فُل گہما گہمی، چھٹے ایڈیشن کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول واحد میچ شام سات بجے شروع ہو گا، دونوں ٹیموں نے تیاریاں اور پلان فائنل کر لئے۔
دونوں ٹیمیں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی ایونٹ میں فاتحانہ آغاز نہ کر سکیں، دونوں ٹیموں کے آخری پانچ میچز میں ملتان سلطانز کا پلہ بھاری رہا، تین میں کامیابی سمیٹی، دوبار زلمی فتحیاب ہوئے۔ دونوں ٹیموں کے کپتان سمیت کھلاڑیوں کی جیت پر نظریں جم گئیں، پرستار بھی پرجوش ہو گئے۔