تھانہ دھلے کے علاقہ میں سنوکر گیم پر جوئے کے تنازعہ پر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے دو نوجوان قتل جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔
تھانہ دھلے کے علاقہ راجکوٹ میں سنوکر گیم پر جوا کھیلتے ہوئے شمشاد اور عدیل وغیرہ کا جھگڑا ہو گیا جس دوران ملزم شمشاد اور اس کے ساتھی ذیشان نے فائرنگ کر کے عدیل اور تنزیل کو قتل کر دیا جبکہ ایک نوجوان گولی لگنے سے زخمی بھی ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سنوکر کلب میں دو نوجوانوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔ ملزمان شمشاد عرف حمادی اور اس کے دوست ذیشان نے فائرنگ کر کے تنزیل اور عدیل کو قتل کر دیا ہے۔ موقع سے دو ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔