پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر سید نور 71برس کے ہوگئے، اس موقع پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان ایوارڈ زاکیڈمی کے زیر اہتما م تقریب میں سید نور نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔ان کاکہناتھاکہ آج جب میں کیک کاٹ رہا ہوں تواس کا واضح پیغام ہے کہ میرے زندگی کے 70 سال کٹ گئے ہیں ۔انہوں نے فلم انڈسٹری کی بحالی پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں ایک ایسے ادارے کی ضرورت ہے جو فلم انڈسڑی کو سپورٹ کرے۔
واضح رہے کہ فلمسٹار صائمہ سید نور کی اہلیہ ہیں جبکہ وہ خود پاکستان کے منجھے ہوئے ہدایتکاروں میں سے ایک ہیں، سید نور نے پاکستانی فلم انڈسٹری کے زوال کے باوجود مقبول فلمیں بنائیں جن میں مجاجن، جھومر ، سنگم ، گھونگھٹ، سرگم اور چوڑیاں سمیت دیگر شامل ہیں۔