کورونا مزید 114 زندگیاں نگل گیا، 24 گھنٹے میں 5 ہزار 50 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا سے مزید 114 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 443 ہو گئی ہے، 24 گھنٹے کے دوران 5 ہزار 50 افراد مرض کا شکار ہوئے۔

کورونا کی تیسری لہر کی ہولناکیاں جاری، ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 21 ہزار 18 ہو گئی ہے، 24 گھنٹے کے دوران 46 ہزار 66 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5 ہزار 50 افراد میں وائرس کا انکشاف ہوا ہے۔ ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 73 ہزار 875 ہو گئی ہے۔ وبا سے متاثر 4143 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

صوبہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 2 لاکھ 68 ہزار 750، پنجاب 2 لاکھ 48 ہزار 438، خیبرپختونخوا 98 ہزار 301، بلوچستان میں 20 ہزار 241 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 65 ہزار 700، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 127 کیسز موجود ہیں جبکہ آزادکشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 14 ہزار 461 ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 7 لاکھ 34 ہزار 960 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا مثبت کیسزکی شرح 10.96 فیصد رہی جبکہ مرض سے صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 31 ہزار 700 ہے۔

 

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شانگلہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ اور تین بیٹے قتل ،لاشیں ہسپتال منتقل

اتوار اپریل 11 , 2021
شانگلہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے باپ اور تین بیٹے قتل کر دیئے، پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں۔ شانگلہ کے قریب پورن بگیاڑ میں نامعلوم افرادنے اندھا دھند فائرنگ کر کے باپ سمیت تین بیٹے قتل کر دئیے، واردات کے بعد ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرار […]

کیلنڈر

مئی 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  
%d bloggers like this: