سدھنوتی میں کورونا پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہر قسم کی پبلک سروس ٹرانسپورٹ بند

میڈیا رپوٹر ۔ غسان علی بٹ

پلندری(پی آئی ڈی)۔ 7اپریل 2021
سدھنوتی میں کورونا پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جمعرات کی شب 12بجے سے اتوار اور سوموار کی درمیانی شب 12بجے تین دن کے لیے ہر قسم کی پبلک سروس ٹرانسپورٹ بند رکھی جائے گی

جبکہ دیگر غیر ضروری آمد و رفت پر بھی پابندی ہو گی اس بات کا فیصلہ ڈسٹرکٹ مجسڑیٹ سدھنوتی سردار طاہر محمود کی زیر صدارت کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بنائی گئی

 

ضلعی عملددرآمدکمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سدھنوتی سید وحید علی گیلانی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سدھنوتی ڈاکٹر عبدالستار خان، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سردار امجد نواز خان، اسسٹنٹ کمشنر پلندری عفت اعظم، ہیلتھ ایجوکیٹر و فوکل پرسن کورونا سدھنوتی توقیر سردار، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سدھنوتی راجہ ناصر لطیف سمیت محکمہ تعلیم سدھنوتی کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سدھنوتی ڈاکٹر عبدلستار خان نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ضلع سدھنوتی میں کورونا بڑھنے کے شرح 16فیصد سے زائد ہے جو کہ انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے تجاویز دیں کے کورونا کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے اور عوام کی زندگیوں کے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے ضلع بھر میں عوام کی نقل و حرکت کو بند کرنا ہو گا اور کورونا ایس او پیز پر مزید سختی کے ساتھ ساتھ کچھ اضافی پابندیاں لگانی ضروری ہیں تاکہ لوگوں کو باہمی رابطہ کم ہو سکے اور کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی تجاویز پر اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 3دن کے لیے پبلک سروس ٹرانسپورٹ بند رکھی جائے گی جس میں کوسٹر، بس، ٹیوٹا ہائی ایس، ویگن، سوزوکی، کیری ڈبہ، ٹیکسی، رکشہ وغیرہ شامل ہیں کو جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب 12بجے سے اتوار اور سوموار کی شب درمیانی شب 12بجے تک بند رہے گی تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔ اجلا س میں اس بات کا بھی فیصلہ ہوا کہ ضلع بھر میں رینڈیم سمپلنگ کو بڑھایا جائے گا تاکہ صورتحال مزید واضح ہو سکے اس سلسلہ میں مختلف ٹیمیں ضلع بھر میں جا لوگوں کے کورونا ٹیسٹ کریں گی۔

میڈیا رپوٹر ۔ غسان علی بٹ

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سدھنوتی میں آج پبلک ٹرانسپورٹ مکمّل بند

Tue Apr 13 , 2021
میڈیا رپوٹر ۔ غسان علی بٹ سدھنوتی میں آج پبلک ٹرانسپورٹ مکمّل بند ہے مکمل لاک ڈاؤن ہے پولیس کی نفری پلندری شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر اپنی ڈیوٹی بخوبی سرانجام دے رہے ہیں ENN کی میڈیا ٹیم نے مختلف جگہوں کا دورہ کیا ۔ جہاں مکمل ایس […]

You May Like

کیلنڈر

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031