مسجد نبوی ﷺ میں نماز تراویح کی ادائیگی کیلئے پلان مرتب

سعودی حکام نے رمضان المبارک کے دوران مسجد نبوی ﷺ میں نماز تراویح کی ادائیگی کیلئے پلان مرتب کر لیا ہے۔

یہ پلان مسجد نبوی ﷺ پریذی ڈینسی ایجنسی کی جانب سے امام کعبہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کے سامنے پیش کیا تھا، جسے انہوں نے غور وفکر کے بعد منظوری دینے کا اعلان کیا۔

شیخ عبدالرحمان السدیس کا اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی کیساتھ عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے تاکہ مسجد نبوی ﷺ میں ناصرف عبادت بلکہ زائرین کی آمد کو بھی بحال کیا جا سکے۔

ہ بات ذہن میں رہے کہ مسجد نبویﷺ کا شمار دنیائے اسلام کی بڑی مساجد میں ہوتا ہے جہاں بیک وقت لاکھوں لوگ نماز ادا کر سکتے ہیں۔ کورونا وائرس سے قبل یہاں ایک ہی وقت میں 3 لاکھ 50 ہزار افراد باجماعت نماز ادا کرنے کی اجازت تھی۔

تاہم اب نماز تراویح کیلئے یہاں محکمہ صحت کی وضع کردہ ہدایات کی روشنی میں پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ وبائی صورتحال کے پیش نظر مسجد نبوی ﷺ میں رمضان کے دنوں میں صرف 45 ہزار نمازی کباجماعت نماز ادا کر سکیں گے۔

مسجد نبوی ﷺ کے مغربی حصے میں 15 ہزار نمازیوں کے داخلے جبکہ رمضان المبارک میں ایک ہی وقت میں 60 ہزار نمازیوں کو مسجد نبوی ﷺ میں ‌نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔

ennpak

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

لندن میں کورونا پابندیوں کے خلاف احتجاج، پولیس سے جھڑپوں میں متعدد شہری زخمی

پیر مارچ 22 , 2021
لندن میں کورونا پابندیوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ شہریوں نے حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے، 35 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ کورونا پابندیوں کے خلاف لندن والے سڑکوں پر آ گئے، ہزاروں کی تعداد […]

کیلنڈر

جون 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  
%d bloggers like this: