مایہ ناز پاکستانی باکسر محمد وسیم شادی کے بندھن میں بندھ گئے

مایہ ناز پاکستانی باکسر محمد وسیم شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں، ان کی بارات کی تقریب میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی شرکت کی۔

باکسر محمد وسیم کے نکاح کی تقریب گزشتہ دنوں سادگی سے کراچی میں منعقد ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق باکسر محمد وسیم کی اہلیہ کا نام تابندہ ہے جو پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں۔

نوبیاہتا جوڑے کی دعوت ولیمہ بھی بھی یکم مارچ کو کراچی میں ہوگی۔

خیال رہے کہ باکسر محمد وسیم کا شمار پاکستان کے مایہ باز کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے حریف باکسرز کو چاروں شانے چت کرکے متعدد مرتبہ پاکستان کا نام روشن کیا۔

انہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں پہلی مرتبہ ہونے والی باکسنگ پروفیشنل فائٹ میں باکسر محمد وسیم نے ‏ڈبلیو بی سی مڈل ایسٹ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد وسیم نے اپنی شادی پر شیروانی زیب تن کی تھی، اس شیروانی میں سنہرے بٹن جڑے گئے تھے۔

 

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پی ایس ایل 6: اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج مدمقابل ہونگے

Mon Mar 1 , 2021
پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہوں گے، میچ کا آغاز شام 7 بجے ہوگا۔ تین میں سے دو میچز جیتنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ اور اب تک کوئی فتح حاصل نہ کرنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آمنا سامنا […]

You May Like

کیلنڈر

December 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031