بہو کا ساس پر تشدد کا معاملہ: ملزمہ افشاں کی ماں بلقیس بھی جرم میں شریک نکلی

کراچی کے علاقے کلفٹن میں بہو کی جانب سے ساس پر بہیمانہ تشدد کے معاملے میں ملزمہ افشاں کی ماں بلقیس بھی سنگین جرم میں شریک نکلی، نام ایف آئی آر میں شامل کرلیا گیا۔

شوہر کی غیرموجودگی میں ضعیف العمر ساس کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والی ملزمہ افشاں کو 21 فروری کو جیل کسٹڈی کیا گیا۔ افشاں کی والدہ بلقیس کا نام بھی ایف آئی آر میں شامل کرلیا گیا، ملزمہ بلقیس نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی ہے

گھریلو ملازمہ کے مطابق بلقیس بھی اپنی بیٹی کو اکساتی تھی۔ ملزمہ بلقیس نے افشاں کو اکسایا تو وہ چھری سے خاتون کا قتل کر رہی تھی۔ گھریلو ملازمہ کے مطابق اس نے بمشکل روکا۔ تفتیشی پولیس کا کہنا ہے کہ ملازمہ کے مطابق افشاں کہتی کہ میری ساس بوجھ ہے کب مرے گی، تشدد کا نشانہ بننے والی 70 سالہ معمر خاتون بیوہ ہیں۔ بہو کیخلاف اسکے شوہر نے ہی مقدمہ درج کروایا تھا۔

 

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کبڈی مقابلے، نوجوت سنگھ سدھو پاکستان کا دورہ کریں گے

Wed Feb 24 , 2021
پاکستان کبڈی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری رانا سرور نے کہا ہے کہ سابق بھارتی کرکٹر اور سیاسی رہنما نوجوت سنگھ سدھو عالمی کبڈی مقابلوں کے موقع پر پاکستان آئیں گے۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے دوران جنرل سیکرٹری پاکستان کبڈی فیڈریشن رانا سرور کا کہنا تھا […]

You May Like

کیلنڈر

October 2024
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031