ریاست مدینہ کی طرح پاکستان کو خوشحال ملک بنانے کا عزم کرتے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا ہے کہ آج تجدید عہد وفا کا دن ہے، ریاست مدینہ کی طرح پاکستان کو خوشحال ملک بنانے کا عزم کرتے ہیں۔

یوم پاکستان پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن برصغیر کے مسلمانوں نے ہندوتوا ذہنیت سے آزادی کیلئے علیحدہ وطن کے قیام کا فیصلہ کیا، ہمیں قائداعظم کے اتحاد، عقیدے اور نظم و ضبط کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج کے دن غیر قانونی مقبوضہ کشمیر کے عوام سے بھی اظہار یکجہتی کرتے ہیں، حق خودارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، آئیں پاکستان کو ریاست مدینہ کے مترادف، ترقی پسند اور خوشحال ریاست بنانے کے عزم کی تجدید کریں۔

عمران خان نے کہا کہ کورونا وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، کورونا کا سامنا کرنے کیلئے مضبوط رہنے کی ضرورت ہے۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

آگے بڑھنے کا واحد راستہ آئین کی بالادستی اور حقیقی جمہوریت ہے: بلاول بھٹو

Tue Mar 23 , 2021
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ انصاف اور برابری کی بنیاد پر جمہوری معاشرے کے قیام کیلئے یہ ملک بنایا گیا، آگے بڑھنے کا واحد راستہ آئین کی بالادستی ہے۔ یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قائداعظم اور […]

You May Like

کیلنڈر

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930