کب، کہاں اور کس کیخلاف عدم اعتماد ہوگا یہ فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی: بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کب، کہاں اور کس کیخلاف عدم اعتماد ہوگا یہ فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی، ہم بتائیں گے کب تک سپیکر کرسی پر بیٹھا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہتے ہیں سیاست ناممکن کو ممکن بنانے کے فن کا نام ہے، سینیٹ کی ایک سیٹ کی کامیابی نے یہ ثابت کر دیا، پی ڈی ایم نے سینیٹ انتخابات میں حکومت کو شکست دی، ملک میں ڈھائی سال سے ہائبرڈ نظام چل رہا ہے، 3 سال سے کٹھ پتلی نظام چل رہا ہے، غیر سیاسی سپورٹ سے تمام دروازے بند ہوتے جا رہے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پارٹی جلوس پارلیمان میں بلا کر آپ پارلیمانی اکثریت ثابت نہیں کرسکتے، صدر مملکت نے بھی تسلیم کیا عمران خان پارلیمانی اکثریت کھوبیٹھےہیں، ہم آپ کو بتائیں گے عدم اعتماد کب اور کہاں ہوگا، آپ کو پارلیمان میں سپورٹ ہے نہ عوام میں۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

'ہم نے میدان خالی نہیں چھوڑا، بدمعاشی کا مقابلہ اسمبلی کے اندر اور باہر بھی کرینگے'

Sat Mar 6 , 2021
شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم نے میدان خالی نہیں چھوڑا، میدان میں موجود ہیں، بدمعاشی کا مقابلہ اسمبلی کے اندر اور باہر بھی کریں گے۔ سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 4 اور 5 […]

You May Like

کیلنڈر

May 2024
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031