پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، محنت اور لگن کی ضرورت ہے: جان شیر خان

ملتان: (دنیا نیوز) سکواش لیجنڈ کھلاڑی جان شیر خان کا کہنا ہے کہ سپانسر کی نہیں، ہمارے کھلاڑیوں میں محنت کی کمی ہے۔ چھوٹے شہروں میں ٹورنامنٹ کرانے کی اچھی روایت بنی، اس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے۔

ملتان میں بلوچستان انٹرنیشنل لیگ کے میچز دیکھنے کے لئے آئے سکوائش چیمیئن جان شیر خان کا کہنا تھا کہ اس لیگ سے پاکستان کا اچھا تاثر ابھرے گا۔ ٹورنامنٹ سے نوجوان کو کھیل بہتر بنانے کی ترغیب ملے گی۔

جان شیر خان کا کہنا تھا کہ ہمارے زمانے میں صرف تین بڑے شہروں میں یہ کھیل کھیلا جاتا تھا، اب چھوٹے شہروں میں بھی سکوائش کے ٹورنامنٹ منعقد ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کے کھلاڑیوں کو ماضی کے نسبت کھیل کے زیادہ مواقع میسر ہیں، مگر ہمارے کھلاڑی محنت چھوڑ چکے ہیں، ان کو ہماری طرح روزانہ سات گھنٹے پریکٹس کرنا ہوگی۔ بیس سال پہلے سے سپانسرز اور سہولیات بہت زیادہ ہیں، یہاں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، اصل میں محنت اور لگن کی ضرورت ہے۔

جان شیر خان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے دنیا میں سکواش ٹورنامنٹ نہیں ہو رہے، صرف پاکستان میں گیمز ہو رہی ہیں، یہ پاکستان کے لئے بہت اچھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ اور ملتان جیسے شہروں میں اکیڈیمیاں ہونی چاہیں۔ خیبر پختونخوا میں وزیراعلیٰ نے ضلع کی سطح پر 500 سکوائش کورٹ بنائے ہیں، اسی طرح دوسرے صوبوں کو بھی چاہیے کہ اس کھیل کو پرموٹ کرنے کے لئے ایسے اقدامات کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام حکومتوں سے کہوں گا کہ سکول اور کالج کی سطح پر سکواش کورٹس بنائیں تاکہ نرسری سامنے آئے۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

آل پراٸیویٹ اسکولز مینجمینٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص ریجن کے زیر اہتمام پاکستان ایٸر فورس کے جوانوں کو خرآج تحسین پیش ‎

Tue Mar 2 , 2021
طلعت عارف ۔ enn نمائندہ آل پراٸیویٹ اسکولز مینجمینٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص ریجن کے زیر اہتمام پاکستان ایٸر فورس کے جوانوں کو خرآج تحسین پیش کرنے کیلٸے ایک پروقار تقریب ڈراٸنگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔  ڈراٸنگ مقابلوں میں کثر تعداد میں پراٸیویٹ اسکولز کے 100 سے زاٸد طالب علموں […]

You May Like

کیلنڈر

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930