سینیٹ الیکشن میں بکرا منڈی لگی، جو ہوا اس پر شرمندگی ہوتی ہے: وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں بکرا منڈی لگی ہوئی تھی، سینیٹ انتخابات میں جو ہوا اس پر شرمندگی ہوتی ہے، ایک ماہ سے جانتے تھے سینیٹ الیکشن کیلئے پیسہ جمع کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی ہر مشکل وقت میں میرے ساتھ کھڑے رہے، مجھے آپ میں ایک ٹیم نظر آئی، ہماری ٹیم مضبوط ہوتی رہے گی، مشکل وقت سے نکلنے پر آپ مزید مضبوط ہوتے ہیں، بڑا انسان بننے کیلئے مشکل وقت کا سامنا کرو، ذہن کو جتنا آزمائشوں میں ڈالیں کہ یہ مزید مضبوط ہوگا، کسی کو تباہ کرنا ہے تو اسے آرام دہ زندگی دے دو، جب آپ مشکل وقت سے نکلتے ہیں تو اور مضبوط ہو جاتے ہیں، آپ سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مشکل وقت سے نکلے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کئی اراکین کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی پھر بھی آئے، شکریہ ادا کرتا ہوں، ارکان اسمبلی نے آج یہاں پہنچنے کیلئے بڑی تکالیف کا سامنا کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومیں نظریے سے ہٹ جائیں تو تباہ ہو جاتی ہیں، ہماری لیڈر شپ کو پتہ ہونا چاہیے کہ پاکستان ایک عظیم خواب تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ زرداری دنیا بھر میں 10 پرسنٹ سے مشہو رہے، اس پر فلمیں بنی ہوئی ہیں، چڑھے ہوئے قرضے بیماری کی علامات ہیں، قوم کو اخلاقی تباہ کیا، چڑھے ہوئے قرضے بیماری کی علامات ہیں، قوم کو اخلاقی تباہ کیا، کوئی ملک کرپٹ لیڈر شپ کے ساتھ خوشحال نہیں رہ سکتا، کہا جاتا ہے ایک زرداری سب پر بھاری، وہ رشوت دیتا اس لیے وہ بھاری ہے؟۔

عمران خان نے مزید کہا کہ نواز شریف ملک کو 30 سال سے لوٹ کر ملک سے باہر بھاگا ہوا ہے، مولانا فضل الرحمان ہمیشہ سے دو نمبر آدمی ہے، این آر او لے کر دونوں نے دونوں ہاتھوں سے ملک لوٹا، سارے ڈاکو سمجھ رہے ہیں پریشر ڈالو یہ عمران خان این آر او دے دے گا، نواز شریف، زرداری سمیت اپوزیشن سمجھتی ہے مجھے بلیک میل کر لے گی، ڈاکو نواز شریف نے 30 سال ملک کو لوٹا اور بھاگ گیا، یوسف رضا گیلانی نے رقم واپس لانے کیلئے خط نہیں لکھا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فیٹف کی گرے لسٹ میں ہماری وجہ سے نہیں، ن لیگ کے دور میں آئے، اپوزیشن کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ ان کو این آر او دیا جائے۔

 

ennpak

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پریس کانفرنس کے دوران شاہد خاقان اور مصدق ملک کی پی ٹی آئی کارکنوں سے ہاتھا پائی

ہفتہ مارچ 6 , 2021
لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے نعرے بازی کی، جس کے بعد شاہد خاقان عباسی اور مصدق ملک کی پی ٹی آئی کارکنوں سے ہاتھا پائی ہوئی۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ماحول میں گرما گرمی ہوئی، جس کے بعد حالات کشیدہ ہوئے۔ شاہد خاقان […]

کیلنڈر

جولائی 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: