منڈی بہاؤالدین: مقامی تاجر کی بارات میں باراتیوں نے موبائل فونز لٹا دیئے

منڈی بہاؤالدین میں مقامی تاجر کی بارات میں باراتیوں نے موبائل فونز کی برسات کر دی۔ لوگ موبائل فونز پکڑنے کے لئے بانسوں پر جال لگا کر پہنچ گئے۔

منڈی بہاؤالدین میں پھالیہ روڈ پر مقامی میرج ہال میں آئی بارات میں مقامی تاجر کے دوستوں نے موبائل فونز کی برسات کر دی، اس دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر مشاہد رضا بھی نوجوانوں کے ساتھ مل کر ہوا میں موبائل فونز کے ڈبے اچھالتے رہے۔

لوگ موبائل فونز پکڑنے کے لئے بانسوں پر لمبے جال لگا کر پہنچ گئے، صوفی پورہ کے مقامی تاجر کی بارات پھالیہ روڈ پر مقامی میرج ہال میں آئی تھی۔
یاد رہے دو روز قبل بھی ایک بارات میں ہیلی کاپٹر کی انٹری ہوئی جس نے فضا میں لاکھوں روپے کے نوٹ پھولوں کی پتیوں کے ساتھ پھینکے تھے۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

امیر ترین فٹبال سٹارز کا مقابلہ لیونل میسی نے جیت لیا

Sat Mar 20 , 2021
امیر ترین فٹبال سٹارز کا مقابلہ لیونل میسی نے جیت لیا، بارسلونا کلب سے 107.6 ملین پاؤنڈ تنخواہ لینے والے سب سے آگے ہیں، ان کے روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو دوسرے نمبر پر ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کے پسندیدہ کھیل فٹبال میں دلچسپ مقابلہ سامنے آیا ہے، […]

You May Like

کیلنڈر

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031