زرداری گارنٹی دیں میرے والد کی جان کو پاکستان میں خطرہ نہیں ہوگا، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری سے کہا ہے کہ وہ گارنٹی دیں کہ میرے والد کی جان کو وطن واپسی پر کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔

تفصیل کے مطابق حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اتحاد سابق صدر آصف علی زرداری کے تہلکہ خیز بیان کے بعد دوراہے پر کھڑا ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے وطن واپس آ کر سیاسی جنگ لڑنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ سابق صدر کی دو ٹوک گفتگو پر پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں خاموشی چھا گئی۔

اس موقع پر مریم نواز شریف نے آصف زرداری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد صاحب کی جان کو خطرہ ہے، وہ وطن واپس کیسے آئیں؟

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آصف زرداری آصف زرداری گارنٹی دیں کہ میرے والد کی جان کو پاکستان میں خطرہ نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: لڑنا ہے تو سب کو جیل جانا پڑے گا، نواز شریف پاکستان تشریف لائیں: زرداری

آصف زرداری نے پی ڈی ایم اجلاس میں نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب! پلیز پاکستان تشریف لائیں۔ میں نے اپنی زندگی کے 14 برس جیل میں گزارے ہیں۔ ہم نے سینیٹ انتخابات لڑے اور اسحاق ڈار ووٹ ڈالنے نہیں آئے۔ اگر لڑنا ہے تو ہم سب کو جیل جانا پڑے گا۔

انہوں نے سوال پوچھا کہ میاں صاحب! آپ کیسے عوامی مسائل حل کریں گے؟ ہمیں لانگ مارچ کیلئے منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔ اسمبلیوں کو چھوڑنا عمران خان کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے۔ ایسے فیصلے نہ کئے جائیں کہ جس سے ہماری راہیں جدا ہو جائیں۔
 

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

حکومت کو پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں، مہنگائی بڑا چیلنج ہے:وزیراعظم

Tue Mar 16 , 2021
وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کو بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم سے کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یہ اہم بات وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ […]

You May Like

کیلنڈر

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031